حیدرآباد۔ 16جولائی(اعتماد نیوز) آج تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان
پارلیمنٹ نے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن سے ملاقات کرتے ہوئے آندھرا پردیش کی
طرح تلنگانہ میں بھی AIIMS دواخانہ کے قیام کا مطالبہ کیا۔ بجٹ اجلاس میں
آندھرا
پردیش میں AIIMS دواخانہ کو منظوری دے دی گئی تاہم تلنگانہ میں وھی
اس نوعیت کے دواخانہ کے قیام کا مطالبہ بڑھتا جا رہا تھا ۔ ارکان پارلیمنٹ
نے ملاقات کے بعد کہا کہ تلنگانہ میں بھی AIIMS کے قیام کے لئے مرکزی وزیر
نے مصبت انداز میں جواب دی ہے۔